حیدرآباد۔26۔دسمبر (اعتماد نیوز)ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے
سنگھ نے آج کہا کہ وہ عنقریب وشاکھا پٹنم کا دورہ کرینگے۔اس دورہ کے موقع
پر وہ ریاست کی تقسیم سے ناراض سیما آندھرا کے قائدین کو منوائینگے۔اس سے
قبل ہی انہوں نے حیدرآباد کا دورہ کیا تاہم انہوں نے سیما
آندھرا کے کسی
بھی علاقہ کے دورہ نہیں کیا ۔انہوں نے اس کہا کہ وہ وشاکھا پٹنم کا دورہ
کرینگے۔انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس سینئر لیڈر جے سی دیواکر ریڈی کو
کانگریس کے صدر سونیا گاندھی کے خلاف ریمارک پر وضاحت طلب کی گئی۔انہوں نے
کہا کہ انکے وضاحت کی بنیاد پر ہی ماباد کاروائی کی جائیگی۔